برطانیہ شدید موسمیاتی خطرات کی زد میں! 100 سالہ پرانا انفراسٹرکچر ناکام؟

برطانوی حکومت کے ماحولیاتی مشیروں نے ایک سنگین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو تیزی سے بدلتے ہوئے موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے اپنے گھروں، عوامی خدمات اور بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) میں فوری طور پر بڑی تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کو جس سرد موسم کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اب اس کا وجود ختم ہو رہا ہے، اور ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو ہلاکت خیز ہیٹ ویوز، سیلاب، قحط اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گرمی کی لہر اور سالانہ 10 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ

کلائمیٹ چینج کمیٹی (CCC) نے خبردار کیا ہے کہ سنہ 2050 تک برطانیہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر جانا ایک معمول بن جائے گا، جس کے باعث ہر سال گرمی کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار اضافی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے تقریباً 90 فیصد گھر شدید گرمیوں کے دوران اندرونی طور پر حد سے زیادہ گرم ہو جاتے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں رہتے۔

ماہرین نے سفارش کی ہے کہ اگلے ایک دہائی کے اندر تمام ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں، جبکہ اگلے 25 برسوں میں اسکولوں میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم لگانا لازمی قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ دفاتر اور بیرونی کام کی جگہوں پر درجہ حرارت کی قانونی حد مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی طریقے جیسے کھڑکیاں کھولنا یا پردے گرانا اب طویل ہیٹ ویوز کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔

سیلاب، قحط اور اربوں پاؤنڈز کا معاشی نقصان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث برطانیہ کو سالانہ 60 ارب پاؤنڈز (ملکی جی ڈی پی کا 2 فیصد) کا نقصان پہلے ہی ہو رہا ہے۔ اگر اقدامات میں تاخیر کی گئی تو اگلے بیس سالوں میں یہ معاشی نقصان بڑھ کر 260 ارب پاؤنڈز سالانہ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس وقت ملک میں تقریباً 70 لاکھ املاک کو سیلاب کا خطرہ ہے، جس میں 2050 تک 40 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

گرمی کے ساتھ ساتھ پانی کی شدید قلت کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ گرمیوں میں دریاؤں کا بہاؤ ایک تہائی تک کم ہو سکتا ہے، جس سے روزانہ 5 ارب لیٹر پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کمیٹی نے نئے ڈیموں اور پانی کی منتقلی کے جدید نظام کی فوری تعمیر پر زور دیا ہے۔ مزید برآں، خوراک کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملکی ضرورت کی کم از کم 60 فیصد خوراک مقامی سطح پر پیدا کرنے کو یقینی بنائے۔

ماہرین کے مطابق، ان تبدیلیوں پر سالانہ 11 ارب پاؤنڈز کی سرمایہ کاری درکار ہوگی، لیکن اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ یہاں لگایا جانے والا ہر 1 پاؤنڈ مستقبل میں 5 پاؤنڈز کے طویل مدتی معاشی فائدے کی شکل میں واپس ملے گا۔


⬇️ Click to Read this Article in English

UK Faces Urgent Climate Overhaul as Heat Risks Rise


The UK must rapidly redesign homes, public services, and infrastructure to cope with worsening climate conditions, according to a major warning from the government’s climate advisers. The report states that Britain was built for a cooler climate that no longer exists, and without urgent adaptation, the country faces severe risks from deadly heatwaves, floods, droughts, and food shortages.

Rising Temperatures and Fatal Heatwaves

The Climate Change Committee (CCC) warned that temperatures above 40°C could become common across the UK by 2050, with extreme heat expected to cause around 10,000 additional deaths each year. Nearly 90% of British homes are likely to overheat during hotter summers. The advisers recommended installing air conditioning in hospitals and care homes within the next decade and in schools over the next 25 years.

Severe Flooding, Droughts, and Economic Costs

Beyond heat, flooding threats are intensifying, putting around 7 million properties at risk. The CCC highlighted that climate-related damage already costs the UK about £60bn annually (equivalent to 2% of GDP), a figure that could skyrocket to £260bn a year within two decades if action is delayed. Summer river flows could drop by one-third, causing daily water shortages of up to 5 billion litres by 2050.

Food Security and The Path Forward

Food security is also under heavy pressure, with lower crop yields threatening to push prices higher. The committee estimated that adapting Britain to future climate risks would cost around £11bn annually, but every £1 invested could deliver roughly £5 in long-term economic benefits. The CCC urged the government to treat climate adaptation as a national security priority rather than a long-term environmental concern.

Comments