سویٹزرلینڈ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی؛ 3 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

swiss-train-station-stabbing

سویٹزرلینڈ کے ایک مصروف ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند حملہ کر کے تین شہریوں کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ونٹرتھور (Winterthur) ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 31 سالہ سوئس مبینہ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تیز دھار آلہ برآمد کر لیا ہے۔

زخمیوں کی حالت اور عینی شاہدین کے بیانات

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کے اس حملے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد سوئس شہری ہیں، جن کی عمریں 28، 43 اور 52 سال بتائی گئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دفتری عمارت میں کام کرنے والے عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب ایک شخص کو چاقو لہراتے اور نعرے لگاتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد اس نے وہاں موجود راہگیروں پر حملہ کر دیا۔

ایک اور عینی شاہد، جو پیشے سے ٹیکسی ڈرائیور ہے، نے زیورخ کے معروف اخبار کو بتایا کہ حملہ آور اسٹیشن کے زیرِ زمین راستے (Underpass) میں گھوم رہا تھا اور سامنے آنے والے لوگوں پر پے در پے وار کر رہا تھا۔ واقعے کے فوری بعد سوئس سیکیورٹی اداروں نے اسٹیشن کے بڑے حصے کو گھیرے میں لے کر عام رفت و آمد کے لیے بند کر دیا۔

ٹیچر کی بہادری اور تحقیقات کا آغاز

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جس وقت یہ حملہ ہوا، وہاں سے اسکولی بچوں کا ایک گروپ بھی گزر رہا تھا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایک بہادر اسکول ٹیچر نے بچوں کی حفاظت کے لیے خود کو ان کے سامنے کھڑا کر دیا تاکہ وہ اس وحشیانہ حملے سے محفوظ رہ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور حملے کے اصل محرکات معلوم کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ونٹرتھور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اور فارنزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔


⬇️ Click to Read this Article in English

Man Arrested After Three Injured in Stabbing at Swiss Train Station


A 31-year-old Swiss national has been taken into custody following a violent stabbing attack at the Winterthur train station in Switzerland. Law enforcement officials confirmed that three victims—aged 28, 43, and 52—sustained injuries during the assault and were immediately hospitalized for medical evaluation.

Eyewitness Accounts and Immediate Response

According to local transport and security departments, the suspect deployed a bladed weapon inside the station's underpass, targeting pedestrians during the morning rush hour. Eyewitnesses, including a local taxi driver and nearby office workers, reported hearing shouting before the physical confrontation began. Security personnel swiftly arrived at the scene, cordoning off multiple sectors of the transit hub for forensic processing.

Heroic Act and Official Investigation

Local media outlets highlighted the bravery of a school teacher who stepped in front of a passing group of children to shield them from the attacker. While the suspect remains in detention, the regional police department has initiated a comprehensive investigation to determine the definitive motive behind the violent breakout.

The operational sections of Winterthur station have been partially restricted as federal investigators continue their procedural structural assessments.

Comments