قائمہ کمیٹیوں کی تفصیلات کی فراہمی کا معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

قائمہ کمیٹیوں کی تفصیلات

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ منگل کے روز جسٹس محمد اعظم خان نے اس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے وکیل ایڈووکیٹ حافظ عرفات نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی اجلاسوں یا قائمہ کمیٹیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے پر اسپیکر کی رولنگ بھی موجود ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سیشن کی کارروائی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انفارمیشن کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں کمیٹیوں کی تفصیلات عوامی سطح پر لانے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

Comments