وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متعدد بڑے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے خاص طور پر توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور منصوبے کا افتتاح کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔
گلگت: 7 مئی 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 7, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہء گلگت بلتستان کیلئے گلگت پہنچ گئے.
گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.
وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر… pic.twitter.com/qlkeubQXCr
دورے کے دوران وزیراعظم نے مختلف انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیمی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی کی پیداوار کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر مقامی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام ضروری فنڈز فراہم کرے گی تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
وزیراعظم نے سولر منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی تاکید کی۔

Comments
Post a Comment