وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات
دورے کے دوران امریکی سفارتی وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کی، جس میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
That's a wrap! During a productive visit to Pakistan, Assistant Secretary of State for South and Central Asian Affairs S. Paul Kapur met with high-level leaders on the full spectrum of bilateral issues, participated in a landmark cultural artifact repatriation event, and still… pic.twitter.com/AbGKKgcJN5
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 17, 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے اور دونوں ممالک کے روابط باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے امریکی وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
امریکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا مطالبہ
اس ملاقات کا ایک اور اہم نقطہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کا جلد آغاز تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکام سے خواہش ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی سروس جلد شروع کی جائے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) نے چھ سال کی معطلی کے بعد حال ہی میں لندن کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا کامیاب آغاز کیا ہے، اور اب لاہور سے لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور کی ملاقات
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) May 15, 2026
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر۔وزیر مملکت
داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے pic.twitter.com/upAo1dmiYU
مارگلہ ہلز کی سیر اور امریکی سفارت خانے کا پیغام
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر پال کپور کے دورے کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری نے پاکستان کی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں۔ اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود انہوں نے امریکی میرینز کے ساتھ مارگلہ ہلز کی خوبصورت پہاڑیوں پر ہائیکنگ کا لطف بھی اٹھایا۔
ماہرین کے مطابق اس دورے سے پاک امریکہ سفارتی و اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Comments
Post a Comment