کرکٹ ورلڈ میں بڑا دھماکا؛ آئی سی سی نے کرپشن الزامات پر کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی

International Cricket Council logo and stadium representing cricket board suspension updates
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کینیڈا کے خلاف سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے اس کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے یہ انتہائی قدم کرکٹ بورڈ میں مسلسل سامنے آنے والے تنازعات، کرپشن، فنڈز کی خرد برد اور بدانتظامی کے سنگین الزامات کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس نے عالمی کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

قواعد کی سنگین خلاف ورزی اور فنڈز منجمد

آئی سی سی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کرکٹ کینیڈا ’ممبر شپ قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کا مرتکب پایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی کرکٹ کونسل نے گزشتہ ماہ ہی کینیڈین کرکٹ بورڈ کی سالانہ فنڈنگ کو فوری طور پر منجمد کر دیا تھا اور انہیں اپنے اندرونی معاملات اور گورننس کو درست کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا تھا، تاہم بورڈ کی کارکردگی میں کوئی بہتری سامنے نہیں آ سکی۔

فنانشل اسٹیٹمنٹس جمع کرانے میں ناکامی

آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ کینیڈا کو بھیجے گئے ایک باضابطہ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈین کرکٹ بورڈ کے اندر نہ تو گورننس کا کوئی مناسب اور شفاف نظام موجود ہے اور نہ ہی ادارے کی جانب سے لازمی فنانشل اسٹیٹمنٹس (مالیاتی گوشوارے) فائل کیے گئے ہیں۔ مالی معاملات کو چھپانے اور کرپشن کی شکایات پر کونسل نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے معطلی کا پروانہ جاری کر دیا۔

اس معطلی کے بعد کینیڈا کی بین الاقوامی کرکٹ میں شرکت اور فنڈز کی بحالی اب آئی سی سی کی شرائط اور سخت آڈٹ سے مشروط ہوگی۔


⬇️ Click to Read this Article in English

ICC Suspends Cricket Canada Membership Over Corruption and Governance Failure


The International Cricket Council (ICC) has officially suspended the membership of Cricket Canada following continuous controversies, corruption allegations, and administrative mismanagement. The governing body cited severe breaches of its institutional membership criteria as the main catalyst for this sudden executive intervention.

Funding Frozen Amid Financial Irregularities

The global council had previously frozen Cricket Canada’s financial allocations, offering a six-month window to rectify internal administrative processes. According to official correspondence, Cricket Canada completely lacked an adequate governance model and repeatedly failed to file mandatory corporate financial statements, triggering the institutional suspension.

International cricketing operations and direct revenue funding for Cricket Canada will remain frozen until the association complies with global transparency benchmarks.

Comments