مسجد الحرام کا نیا ہفتہ وار شیڈول جاری؛ شیخ ماہر، شیخ بلیلہ اور دیگر آئمہ کے اوقاتِ نماز مقرر

Beautiful view of Khana Kaba Grand Mosque Masjid al Haram in Makkah Saudi Arabia

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ (مسجد الحرام) کے پریسیڈنسی امور نے رواں ہفتے کے لیے نمازوں کی امامت کا نیا ہفتہ وار روسٹر (شیڈول) جاری کر دیا ہے۔ اس نئے شیڈول کے مطابق عالمِ اسلام کی معروف اور ہرومحترم شخصیات مختلف نمازوں کی امامت کے فرائض سرانجام دیں گی، جس کی تفصیلات دنیا بھر کے زائرین اور مسلمانوں کے لیے جاری کر دی گئی ہیں۔

آئمہ کرام اور ان کے اوقاتِ امامت

نئے ہفتہ وار روسٹر کے مطابق پانچوں وقت کی نمازوں کے لیے آئمہ کرام کی ذمہ داریاں درج ذیل ترتیب سے طے کی گئی ہیں:

  • نمازِ فجر: رواں ہفتے مسجد الحرام میں نمازِ فجر کی امامت کے فرائض معروف قاری اور امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ سرانجام دیں گے۔
  • نمازِ ظہر اور عشاء: ان دونوں اہم اوقات کی نمازوں کے لیے حرم مکی کے مایہ ناز امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کو مقرر کیا گیا ہے۔
  • نمازِ عصر اور مغرب: عصر اور مغرب کی نمازوں کی امامت کی ذمہ داری فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کے سپرد کی گئی ہے، جن کی خوبصورت آواز دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے یہ شیڈول ہر ہفتے باقاعدگی سے جاری کیا جاتا ہے تاکہ زائرینِ حرم اور نمازِ باجماعت میں شرکت کرنے والے مسلمان اپنے پسندیدہ آئمہ کرام کی امامت کے اوقات سے باخبر رہ سکیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس روسٹر میں ہنگامی صورتحال یا کسی ناگزیر تبدیلی کی صورت میں متبادل آئمہ کرام کو بھی الرٹ رکھا جاتا ہے تاکہ نمازوں کی ادائیگی میں کوئی تعطل نہ آئے۔


⬇️ Click to Read this Article in English

Masjid al-Haram Weekly Roster Announced for Imams


The General Presidency for the Affairs of the Grand Mosque in Makkah has officially released the new weekly schedule for the Imams leading the daily prayers at Masjid al-Haram. The roster details specific assignments for the revered spiritual leaders across the five obligatory prayers.

Prayer Assignments for the Current Week

According to the newly structure schedule, the duties have been systematically distributed among the prominent Imams:

  • Fajr Prayer: Sheikh Dr. Bandar Baleelah will be leading the early morning congregational prayer.
  • Dhuhr & Isha Prayers: Sheikh Dr. Abdullah Awad Al-Juhany has been assigned to lead both the noon and night prayers.
  • Asr & Maghrib Prayers: The mid-afternoon and sunset prayers will be led by the world-renowned Sheikh Dr. Maher Al-Muaiqly.

This organized schedule ensures systematic management of daily prayers, accommodating the millions of pilgrims visiting the holy sanctuary throughout the week.

Comments